SMART MOBILES CHARGING - TECHNOLOGY KEE DUNYA ٹیکنالوجی کی دنیا

Header Ads

NEWS TICKER

 

ADDED ANOTHER USEFUL FEATURE TO GOOGLE MAPS.THIS FEATURE IS BEING INTRODUCED GRADUALLY AND WILL BE AVAILABLE TO ALL USERS VERY SOON . /. UPDATE YOUR WINDOWS COMPUTERS IMMEDIATELY FOR SECURITY, MICROSOFT WARNS, THE WARNING WAS ISSUED BY THE COMPANY FOLLOWING THE IDENTIFICATION OF A SNAG SECURITY BUG IN THE WINDOWS OPERATING SYSTEM ./. VIVO'S V21E SMARTPHONE FOR SALE IN PAKISTAN. THE V21E IS THE FIRST PHONE IN THE SERIES TO HAVE EXTENDED RAM TECHNOLOGY THAT MAXIMIZES RAM POWER ./. TESTING FEATURES LIKE TWITTER THREADS IN FACEBOOK.THIS FEATURE WILL MAKE IT EASIER FOR PEOPLE TO FOLLOW UPDATES ON A TOPIC OVER TIME ./. HUAWEI'S FIRST MIDRANGE SMARTPHONE INTRODUCED AFTER A LONG TIME. INSIDE THE PHONE IS A SNAPDRAGON 662 PROCESSOR WITH 6 TO 8 GB OF RAM AND 128 GB OF STORAGE ./. THE WORLD'S FIRST PHONE WITH A 48-MEGAPIXEL SELFIE CAMERA GOES ON SALE.THE PHONE HAS A 6.7-INCH SUPRAMOLECULAR DISPLAY WITH 9 HZ REFRESH RATE, 1080P RESOLUTION AND ELBOW EDGES.

Thursday, March 12, 2020

SMART MOBILES CHARGING

    فون چارجنگ
https://technologykeedunya.blogspot.com/
https://technologykeedunya.blogspot.com/


ہم اس عہد میں پہنچ چکے ہیں کہ روزانہ وقت کا کچھ نہ کچھ حصہ اپنے موبائل آلات اور اسمارٹ فون چارج کرنے میں گزارتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔اس سے قبل کہ ہم ٹپس شروع کریں کچھ باتیں ذہن نشین رہیں کہ ویڈیو اور وائس نیوی گیشن فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتی ہے۔دوسری بات یہ کہ فون اسکرین جتنی بڑی ہو گی اس کی بیٹری اتنی ہی تیزی سے ختم ہو گی۔بیٹری کے متعلق یاد رہے کہ اس کی صلاحیت ملی ایمپیئرآور ( ایم اے ایچ) میں ناپی جاتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ فون میں کتنے چارج اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ ایمپیئر یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ کتنا چارج فراہم کرتا ہے جبکہ وولٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس تیزی سے جارچ منتقل کرے گا۔ ان دونوں کو ملائیں تو اس صلاحیت کو واٹ کہتے ہیں۔
آئی فون اور دیگر پرانے اینڈروئیڈ فون کے چارجر ایک ایمپیئر کرنٹ کے ساتھ 5 واٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جبکہ ریپڈ چارجر دو ایمپیئر اور 12 واٹ کے ساتھ اس سے چار گنا زیادہ تیزی سے فون چارج کرتے ہیں۔
تیز چارجنگ بغیر نقصان کےیاد رہے کہ ہر فون کے لیے ریپڈ چارجر کارآمد نہیں مثلاً آئی فون 6 صرف 1.6 ایمپیئر کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک ایمپیئر کا چارجر آتا ہے جبکہ اگر آپ آئی پیڈ کے ساتھ آنے والے 2.2 ایمپیئر چارجر کو آئی فون پر لگا دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یعنی ایک ایمپیئر لینے والے فون ریپڈ چارجر سے چارج نہیں ہوں گے۔


اسی لیے کوشش کریں کہ اپنے فون کے ساتھ آنے والا سرٹیفائیڈ چارجر ہی استعمال کریں۔ فون چارجنگ کے ماہر جو سلورمین کہتے ہیں کہ سستے اور غیرمعیاری چارجر سے بجلی لیک ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے بیٹری کو بھی متاثر کرتی ہے۔فون تیزی سے جارچ کیجئےفون کو یو ایس بی سے لگا کر لیپ ٹاپ سے جوڑ کر چارج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ اوریجنل وال چارجر ہی استعمال کیا جاے
       کار چارجر
بہتر ہوگا کہ کارچارجر میں ایک ایمپیئر سے زائد کا کوئیک چارجر استعمال کیا جائے۔ کوئیک جارچ 2 اور کوئیک چارج 3 بہتر طور پر یہ کام کرسکتے ہیں۔ اگر بازار سے اینکر پاور ڈرائیو + ٹو چارجر مل جائے تو بہتر ہوگا۔ اگر یہ نہ مل سکے تو کوئیک چارج 3 ڈوئیل یوایس بی کار چارجر مل جائے تو یہ بھی بہترین چارجر ثابت ہوگا لیکن اوریجنل چارجر ہی استعمال کئے جائیں۔اگر آپ مجبوراً کمپیوٹر سے یوایس بی تھری کے ذریعے فون چارج کر رہے ہیں تو فون کو ایئرپلین موڈ پر کردیں تاکہ یہ کمپیوٹر سے جڑ نہ سکے ورنہ وصول ہونے والے ایمپیئر میں کمی واقع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ وائی فائی بھی بند کر دیجئے۔ اگر اسٹینڈرڈ چارجر سے فون چارج کر رہے ہیں تو فون آف کر کے چارج کیجئے۔بیٹری کا درجہ حرارت مناسب رکھیںبیٹری کے درجہ حرارت کا اس کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹریوں کے لیے بہترین درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے


No comments:

Post a Comment